ھالینڈ؛ دو زبانوں میں تدریس قرآن کا کورس شروع

IQNA

ھالینڈ؛ دو زبانوں میں تدریس قرآن کا کورس شروع

7:27 - February 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3505699
بین الاقوامی گروپ-حفظ و تفسیر سوره «واقعه» جوانوں اور تلاوت و حفظ سورہ نبأ، نازعات و عبس کا کورس نوجوانوں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ alcauther.com؛ کے مطابق عربی اور ھالینڈ کی مقامی زبان ڈچ میں قرآنی کورس اسلامی ثقافتی مرکز«الکوثر» ہیگ میں منعقد کیا گیا ہے۔

 

گذشتہ جمعے سے شروع ہونے والا کورس  ۱۲ اپریل  تک جاری رہے گا جسمیں حفظ و تفسیر سوره «واقعه» جوانوں اور تلاوت و حفظ سورہ نبأ، نازعات و عبس کا کورس نوجوانوں کے لیے رکھا گیا ہے۔

 

کورس کے اختتام پر مقابلہ بھی ہوگا جسکے پوزیشن ہولڈرز کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔

ھالینڈ؛ دو زبانوں میں تدریس قرآن کا کورس شروع

جوانوں کے لیے جناب «شیخ محمد جواد طریحی» عربی زبان میں درس تفسیر جبکہ جناب «علی طریحی» حفظ ، احکام و تجوید، جناب «حاج وائل الخطیب» ھالینڈ کی مقامی زبان ڈچ میں تفسیر اور جناب «حاج جعفر البدری» حفظ ، احکام اور تجوید کا درس دیں گے۔

 

حاجی فارس الساعدی ، جناب سعد الخفاجی اور رعد ابوالحب  نوجوانوں اور بچوں کے لیے  سوره‌ نبأ، نازعات اورعبس کی تلاوت و حفظ پر کام کریں گے۔

 

مذکورہ کورس میں ہر ہفتے کے دن کلاسز الکوثر ثقافتی مرکز ہیگ میں منعقد کی جاتی ہیں۔/

3786906

نظرات بینندگان
captcha