شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت پر ایران اور عالم اسلام سوگوار و عزادار

IQNA

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت پر ایران اور عالم اسلام سوگوار و عزادار

12:25 - February 09, 2019
خبر کا کوڈ: 3505718
بین الاقوامی گروپ: شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا بہر میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اور جمعہ کی رات یعنی شب شہادت سے ہی عالم اسلام کی فضا سوگوار و عزادار ہے۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں کیا گیا ہے۔ ایران اور دنیاکے گوشہ وکنار میں تیرہ جمادی الاول سے جو ایک روایت کے مطابق شہزادی کی تاریخ شہادت ہے ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز ہوجاتاہے اور تین جمادی الثانی تک جو کہ دیگر روایتوں کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت ہے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے موقع پر مشہد اور قم میں مقدس روضوں اور اسی طرح مساجد اور امام بارگاہوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے۔

پاکستان، ہندوستان، عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری رہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔اس موقع پر عراق کے بھی مقدس شہروں نجف اشرف ، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور دختررسول حضرت زہرا (س) کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات کی حامل بنیں۔شہزادی کونین علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اوریوں آپ خدا وندعالم کی مقربین میں سے تھیں۔ حکام وقت کے بے پناہ مظالم کی وجہ سے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمر میں شہید ہوگئیں۔

نظرات بینندگان
captcha