جاپان میں نماز خانوں کی تعداد میں اضافہ

IQNA

جاپان میں نماز خانوں کی تعداد میں اضافہ

8:03 - February 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3505791
بین الاقوامی گروپ – مسلمان سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نماز جاپان کے مختلف شہروں کے نمازخانوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- جاپان ٹوڈے کے مطابق مسلمان سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ملک میں قایم نمازخانوں کی تعداد میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے اور ان کی سہولت کے لیے مختلف مراکز میں نماز خانے قایم کیے جارہے ہیں۔

 

تاہم نمازخانوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ان کو ڈھونڈنے یا عدم آشنائی کی وجہ سے کافی مشکلات درپیش ہیں جنپر کام کی ضرورت ہے۔

 

سروے کے مطابق اس وقت جاپان میں ۱۷۰ نماز خانے موجود ہیں۔

 

جاپانی میں یونیورسٹی استاد کن میچی (Ken Miichi  کے مطابق نماز خانے میں اضافہ کافی نہیں بلکہ مسلم ثقافت اور آداب سے آشنائی بھی لازم ہے تاکہ بہتر انداز میں مسلمان سیاحوں کو متوجہ کیا جاسکے۔

 

جاپان ٹوریسم شعبے کے مطابق گذشتہ سال صرف ملایشیاء اور انڈونیشیاء سے ساتھ لاکھ سیاح جاپان کی سیر کرچکے ہیں جس سے مسلمانوں سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔/

3793300

نظرات بینندگان
captcha