اسامہ بن لادن کے بیٹے کی گرفتاری پر ایک ملین ڈالر انعام

IQNA

اسامہ بن لادن کے بیٹے کی گرفتاری پر ایک ملین ڈالر انعام

7:43 - March 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505806
بین الاقوامی گروپ- گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے امریکہ نے ایک ملین ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز- فرانس 24 نیوز کے مطابق «حمزه بن‌لادن» جو القاعدہ رہنما «اسامه بن‌لادن» کا فرزند ہے انکی پناہ گاہ کے حوالے سے مختلف خدشے موجود ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے سرحدی علاقے یا افغان بارڈر پر موجود ہے اور کچھ کا کہنا ہے کہ وہ شام میں ہوسکتا ہے۔

 

امریکن وزارت خارجه نے اعلان کیا ہے کہ انکی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے ایک ملین ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔

 

امریکی رپورٹ کے مطابق ۳۰ سالہ حمزہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے والے کے قتل کا بدلہ ضرور لیں گے۔

 

اسامہ کی تین اہلیہ اور انکے بیٹوں نے خاموشی سے سعودی عرب میں سکونت اختیار کرنے کی اجازت حاصل کرلی ہیں تاہم حمزہ کے ایک سوتیلے بھائی کے مطابق وہ لوگ افغانستان میں ہوسکتے ہیں۔

 

امریکن خفیہ ادارے حمزه بن لادن کو القاعده میں جانشین قرار دیتے ہیں جو داعش کی کمزوری کے بعد امریکہ کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔/

3794300

 

نظرات بینندگان
captcha