
ایکنا نیوز- افغان نیوز ایجنسی «اطلاعات روز» کے مطابق اقوام متحدہ کے نمایندہ برایے امور مہاجرین کروهنبهول نے ترکی میں افغانی وزارت خارجہ کے سربراہ صلاحالدین ربانی سے اسلامی تعاون تنظیم کی ایک نشست کے دوران ان سے ملاقات کی اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایک ملین ڈالر کی امداد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
کروهنبهول نے ملاقات میں کہا کہ مذکورہ رقم فلسطینی مہاجرین کی تعلیم و تربیت کے لیے خرچ کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں افغان حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اس حال میں ایک ملین ڈالر تعاون کیا ہے کہ خود انکے چھ ملین مہاجردیگر ممالک میں موجود ہیں جنکی اکثریت ایران اور پاکستان میں موجود ہے۔/