
ایکنا نیوز- عاجل نیوز نے جرمن اخبار «فرانکفورٹر آلگماینه» کے حوالے سے لکھا ہے: جرمن وزارت داخلہ کے مطابق مساجد کے امام اور اسلامی مراکز کے علما کے لیے عربی زبان پر تسلط لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مذکورہ اخبار کے مطابق جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے: عربی زبان پر تسلط کی شرط معاشرے میں بقایے باہمی کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے مقرر کی گیی ہے۔
روزنامه فرانکفورٹر آلگماینه کا کہنا ہے: جرمن وزارت داخلہ نے اس بات پر تشویش کا اظھار کیا ہے کہ اکثر مساجد پر ترک باشندوں کا تسلط ہے جو شدت پسندانہ افکار کے علاوہ سیاسی وابستگیوں کے اظھار بھی کرتے ہیں۔
جرمنی میں سال ۲۰۱۵ سے بڑی تعداد میں عربی زبان والے امام اور علما پناہ گزین کے طور پر آچکے ہیں اور انکو مسلمانوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر قبول کیے گیے ہیں۔/