حرم حضرت زینب میں آستانہ حسینی کے قرآنی مرکز کا افتتاح + تصاویر

IQNA

حرم حضرت زینب میں آستانہ حسینی کے قرآنی مرکز کا افتتاح + تصاویر

9:04 - March 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505822
بین الاقوامی گروپ- آستانہ حسینی کے تعاون سے قرآنی مرکز شام میں حرم حضرت زینب(س) کے جوار میں کھولا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شام میں قرآنی اساتذہ کے تربیتی کورس کے پروگرام کے اختتامی تقریب میں روضہ حضرت زینب(س) کے جوار میں اس قرآنی مرکز کا افتتاح کیا گیا۔

 

آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے ڈایریکٹر شیخ حسن منصوری کا اس بارے میں کہنا تھا: قرآنی مرکز حضرت زینب (س) کے قریب کھولا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: قرآنی کورس بعنوان «فاطمه زهرا(س)» میں شام کے  ۴۰ مرد و خواتین اساتذہ شریک تھیں اور کورس کے اختتام پر اس مرکز کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

 

شیخ حسن منصوری نے اس کورس کو حرم حضرت زینب (س) قرآنی مرکز کی سرگرمیوں کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا :احکام و اصول تلاوت کے جدید کورسز اس مرکز میں سکھانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مستقبل کے پروگراموں میں بہترین علمی کورسز شامل ہیں جنمیں قرآنی اساتذہ کی تربیت پر جدید انداز میں کام کیا جایے گا جبکہ شام کے مختلف شہروں میں قرآنی محافل منعقد ہوں گی۔

 

قابل ذکر ہے کہ آستانہ حسینی کے تعاون سے اب تک انڈونیشیاء، لبنان، ایران اور بعض افریقی ممالک میں قرآنی مراکز قایم ہوچکے ہیں۔/

 

3795235

نظرات بینندگان
captcha