پاکستان او آئی سی اجلاس سے مطمین

IQNA

پاکستان او آئی سی اجلاس سے مطمین

9:01 - March 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3505900
بین الاقوامی گروپ- پاکستانی وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم نشست کو وحدت کا اجلاس قرار دیا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ «شاه محمود قریشی» نے نیوزی لینڈ مساجد حملوں کے حوالے سے استنبول میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد کو بروقت اور باعث وحدت قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا: ایک مغربی ملک میں مساجد پر حملوں اور بینگناہوں کے قتل کا واقعہ عجیب لگا۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا: او آئی سی اسلامی ممالک کے درمیان وحدت کی فضاء قائم کرسکتی ہے اگر کوشش کریں۔

 

انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر کاوشیں ہوںگی۔

 

کرایسٹ چرچ کی دو مساجد پرحملوں میں پچاس سے زاید نمازی شہید ہوگیے تھے جسپر استنبول میں اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اور اسمیں نیوزی لینڈ کے وزیرخارجہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔/

3799482

 

نظرات بینندگان
captcha