انسانی حقوق کی اویغورمسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ سے درخواست

IQNA

انسانی حقوق کی اویغورمسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ سے درخواست

9:47 - March 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3505922
بین الاقوامی گروپ- ہیومن رائٹس واچ تنظیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ دورہ چین کے موقع پر اویغور مسلمانوں کے لیے آواز بلند کریں۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ہیومن رایٹس واچ تنظیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم «جاسینڈا آرڈرن» سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دورہ چین کے موقع پر سین کیانگ میں مسلمانوں کے دفاع کے لیے کردار ادا کریں۔

 

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اپریل کے شروع میں چین کا دورہ کررہی ہے۔

 

تنظیم نے کہا ہے کہ جاسینڈا چین میں مسلمانوں کے لیے جبری کیمپوں کو بند کرنے اور انکی مذہبی آزادی کے حوالے سے بات کریں اور انسانی حقوق تنظیموں کی دست رسی کو آسان بنانے پر زور دیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے اجلاس میں نیوزی لینڈ اویغور مسلمانوں کے حوالے سے کرداد ادا کرنے سے گریز کرتا رہا ہے۔

 

ہومن رایٹس واچ تنظیم نے کرایسٹ چرچ میں مساجد حملوں اور مسلمانوں کے قتل پر وزیراعظم کے کردار کو سراہا ہے ۔/

3800244

نظرات بینندگان
captcha