اوقاف یمن: مقاومت قرآن سے تمسّک کا نتیجہ ہے۔

IQNA

اوقاف یمن: مقاومت قرآن سے تمسّک کا نتیجہ ہے۔

9:08 - April 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3505935
ایکنا نیوز- وزارت اوقاف سے قرآنی امور کے سربراہ شیخ صالح الخولانی نے یمنی عوام کی استقامت کو خدا پر توکل اور قرآن سے تمسک کا نتیجہ قرار دیا ۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے(سبأ نیٹ) کے مطابق یمنی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب  " زمار" شہر کے مدرسه «الشمسیه» میں منعقد کی گیی۔

 

قرآنی مقابلہ وزارت اوقاف یمن اور زمار صوبے کے ادارہ اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔

 

قرآنی مقابلوں میں طلبا و طالبات کے الگ الگ مقابلے شامل تھے اور مقابلے «خيرُكُم مَن تَعلَّمَ القرآنَ و عَلَّمهُ: » کے عنوان سے منعقد ہوئے۔

 

شیخ صالح الخولانی نے قرآنی مقابلوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ افتتاحی تقریب میں زمار صوبے کو گورنر «محمدحسین المقدشی» بھی شریک تھے۔

 

شیخ صالح نے قرآنی تعلیمات اور ثقافت کی ترویج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن سے تمسک وقت کی اہم ضرورت ہے اور یمنی قوم کی مزاحمت اور استقامت خدا پر توکل اور قرآن سے تمسک کا ثمر ہے۔/

3800632

نظرات بینندگان
captcha