فرنکفرٹ میوزیم میں اسلام فیشن شو

IQNA

فرنکفرٹ میوزیم میں اسلام فیشن شو

9:48 - April 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3505971
بین الاقوامی گروپ- جدید مسلم موڈ کے عنوان سے پہلی بار نمایش فرنکفرٹ میوزیم میں منعقد کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم موڈ یا مسلم فیشن شو کے عنوان سے نمایش سانفرانسیسکو میوزیم کی ڈایریکٹر آسٹرین نژاد ڈیزاینر مکس ھولاین کی کوششوں سے فرینکفرٹ میوزیم میں منعقد کی گیی ہے

 

مذکورہ فیش شو کے حوالے سے میڈل ایسٹ، ملایشیاء، انڈونیشیاء، یورپ اور اور امریکہ کے طرز لباس کو مدنظر رکھ کر نقشہ بنایا گیا ہے جسمیں عصر حاضر کے تقاضوں اور اسلام لباس کی آمیزش کو مدنظر رکھا گیا ہے جبکہ مسلم ثقافت کے سیاسی، مذہبی اور اجتماعی شناخت کو بھی نمایاں کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

 

جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق اس شو میں مسلمان خواتین کے فن کو اجاگر کیا گیا ہے جسمیں بین الاقوامی کمپنیوں کی مسلم لباس پر کام کو دکھایا گیا ہے ۔

لباس تیار کرنے والوں کے لیے مسلم خواتین کی ضروریات اور ان سے حاصل ہونے والا منافع اہم ہے کیونکہ اس وقت دنیا میں دو ارب کے لگ بھگ مسلمان آباد ہے جنکے لباس سے اچھا در آمد مل سکتا ہے۔

 

کہا جاتا ہے کہ مغرب سمجھتی ہے کہ دنیا کی تمام مسلم خواتین ایک ہی طرح کے لباس پہنتی ہیں لہذا اس طرح کی نمایش رنگارنگی پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

 

سانفرانسیسکو اور فرینکفرٹ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور ان کے لیے اس طرح کی نمایش سے انکی اہمیت اجاگر کرنے میں مدد سکتی ہے۔

 

نمایش میں سینکڑوں قسم کے لباس موجود ہیں جنمیں عام کپڑوں کے علاوہ اسپورٹس ڈریسز بھی شامل ہیں اور دیگر میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر اس کے انعکاس سے اس کی ترویج بہتر کی جاسکتی ہے۔

 

فرینکفرٹ نمایش میں انگریزی کے علاوہ جرمن زبان میں بھی کیٹالوگ موجود ہے جس سے معلومات کے حصول میں مدد مل سکتی ہے ، نمایش پندرہ ستمبر تک جاری رہے گی۔/

3802088

 

نظرات بینندگان
captcha