حفظ مقابلوں کا چمپین: بین الاقوامی قرآنی مقابلہ وحدت کا سرچشمہ

IQNA

حفظ مقابلوں کا چمپین: بین الاقوامی قرآنی مقابلہ وحدت کا سرچشمہ

19:08 - April 17, 2019
خبر کا کوڈ: 3506005
بین الاقوامی گروپ- ایران کے قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے حافظ کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے اہل قرآن کی شرکت سے وحدت کی فضاء پیدا ہوسکتی ہے۔

ایران کے بین الاقوامی مقابلوں کے حفظ مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والے کینیا کے حافظ عبدالعلیم عبدالرحیم حاجی محمد نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں  ایرانی مقابلوں کو اعلی قرار دیتے ہویے اس میں شرکت پر خوشی کا اظھار کیا

 

سخت مقابلہ

کینیا کے حافظ کا کہنا تھا:  دیگر ممالک کے مقابلے میں ایران کا مقابلہ شاندار اور ٹف لگتا ہے اور قرآء کے درمیان مقابلہ انتہایی نزدیک اور سخت رہا۔

 

وحدت اور مقابلہ

کینیا کے حافظ نے کہا کہ مقابلوں میں دیگر ممالک سے حفاظ اور ماہرین کی شرکت سے وحدت کی فضاء قایم ہوسکتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں میں یورپ، ایشیاء، افریقہ اور دیگر ممالک سے حفاظ کی شرکت سے ہم آہنگی میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اس سے امت اسلامی میں دوستی بڑھانے میں مدد مل جاتی ہے۔

 

حفاظ قرآنی آیڈیل

کینیا کے حافظ نے تمام مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ حفظ قرآن پر توجہ دیں اور جوان حضرات حفظ و قرآت کے ساتھ قرآن فھمی کو مدنظر رکھیں۔

انکا کہنا تھا کہ حفاظ کرام کو دوسرں کے لیے ایک نمونہ ہونا چاہیے

 

قابل ذکر کہ کینیا مشرقی افریقہ کا ملک ہے جہاں ۳۸ ملین لوگ آباد ہیں جنمیں ۷۳ فیصد عیسایی، ۱۹ فیصد دیگر اور گیارہ فیصد مسلمان ہے اور اس ملک میں انگریزی اور سواحلی زبان بولی جاتی ہے۔/

3804064

نظرات بینندگان
captcha