دبئی ایوارڈ مقابلوں میں نوے ممالک کی شرکت

IQNA

دبئی ایوارڈ مقابلوں میں نوے ممالک کی شرکت

10:19 - April 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506040
بین الاقوامی گروپ ـ نوے ممالک نے تیئسویں دبئی ایوارڈ مقابلوں میں شرکت پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز- اماراتی میڈیا کے مطابق تئیسویں دبئی ایوارڈ مقابلے حاکم دبئی کے مشیر ابراھیم ابومحمد بوملحہ کی زیرنگرانی منعقد کیے جارہے ہیں۔

 

ابراهیم محمد بوملحه نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اس سال دوسرے سالوں کے برعکس رمضان المبارک کے دوسرے دن سے مقابلے شروع ہوں گے جو چودہ رمضان تک جاری رہیں گے۔

 

حاکم دبئی کے مشیر کا کہنا تھا: اب تک نوے ممالک کے قرآء مقابلوں میں شرکت پر آمادگی کا اظھار کرچکے ہیں اور توقع ہے کہ آنے والوں دنوں میں شریک ممالک کی تعداد سو ہوجائے گی۔

 

ابراهیم محمد بوملحه کا کہنا تھا: «عبدالكريم إبراهيم صالح» - مصر، «أمين إدريس فلاته» - سعودی عرب، «سالم محمد الدوبي» - امارات، «عبدالهادي لعقاب» - الجزایر، «إبراهيم محمد كشيدان» لیبیا اور بورکینافاسو کے  «معاني الشيخ حسن غنسوري» ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اس سال کی قرآنی شخصیت کا اعلان بھی کیا جائے گا اور اختتامی تقریب چودہ رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔/

3806500

نظرات بینندگان
captcha