
ایکنا نیوز- رشیا الیوم کے مطابق مقبوضہ علاقوں عسقلان، بئر السبع اور سدیروت کو مزاحمتی گروپوں نے راکٹوں سے نشانہ بنایا ۔
علاقوں سے خطرے کی سائرن کی آوازیں مسلسل آرہی ہیں۔
حماس سے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایک فوجی اڈے کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے جسمیں تین اسرائیلی فوجی بھی مارے گیے ہیں۔
مختلف زرائع کے مطابق ان علاقوں میں چھ سو راکٹیں لگ چکی ہیں تاہم نقصانات کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات تا حال موصول نہیں ہوئی ہیں۔
اسرائیل کا غزه پر حملہ جاری
دوسری جانب اسرائیل کا حملہ بھی جاری ہے اور توپخانوں سے مشرقی خانیونس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
نتین یاہو نے حماس کو حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حملے تیز کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ مقبوضہ علاقوں میں ایمرجنسی ڈکلئیر کردی گیی ہے۔
مقاومتی فورسز نے بھی بھرپور جوابی حملوں کے حوالے سے انتباہ کیا ہے اور انکے مطابق حملوں کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔
یورپی یونین نے مزاحمتی فورسز سے کہا ہے کہ ہو مقبوضہ علاقوں میں راکٹ باری بند کردے ، تاہم اسرائیلی حملوں پر خاموش اختیار کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں سے اسرائیلی مشلات میں اضافہ ہوگا اور غیر فوجی افراد مار جائیں گے اور غزہ کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔/