تیونس؛ قرآنی پروگرام «الشفیع» کے طلباء کا جشن فارغ التحصیلی

IQNA

تیونس؛ قرآنی پروگرام «الشفیع» کے طلباء کا جشن فارغ التحصیلی

18:49 - July 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506372
بین الاقوامی گروپ- پروگرام کے تحت ۲۲۵ شرکاء نے حفظ کلام پاک مکمل کرلیا ۔

ایکنا نیوز- کویتی نیوز ایجنسی  (کونا) کے مطابق قرآنی پروگرام «الشفیع» پروگرام کویت کے فلاحی کونسل کے تعاون سے منعقد کیا گیا جو دنیا بھر میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے ہیں جسکا مقصد حفظ قرآن کو فروغ دینا ہے۔

 

حفظ قرآن کا پروگرام«الشفیع» تیونس میں مذکورہ ادارے اور مرحمہ فلاحی ادارے کے تعاون سے منعقد ہوا ۔

 

اختتامی تقریب میں ۲۲۵ فارغ ہونے والے شرکاء شریک تھے جبکہ پروگرام میں کویت کے سفیرعلی الظفیری، الشفیع پروگرام کے سربراہ خالد القصار، تیونس کے بعض اراکین پارلیمنٹ، علماء اور دیگر ا۔ہم شخصیات شریک تھیں۔

 

الشفیع ادارے کے سربراہ کا تقریب میں کہنا تھا: الشفیع پروگرام میں طلبا کی بھرپور شرکت اس پروگرام کی کامیابی کی دلیل ہے۔

انکا کہنا تھا: پروگرام میں زیادہ تر جوان شریک تھے اور اس طرح کے پروگراموں سے انکو شدت پسندانہ افکار سے دور کرانے میں مدد ملتی ہے۔

حفظ قرآن پروگرام «الشفیع» کو کویت کے بین الاقوامی فلاحی ادارے کے تعاون سے مختلف ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے اس میں جدید وسایل سے حفظ قرآن کے لیے استفادہ کیا جاتا ہے۔/

3827206

نظرات بینندگان
captcha