بیلجیم سنیٹر: مسئله فلسطین حل کیے بغیر عالمی امن مشکل

IQNA

بیلجیم سنیٹر: مسئله فلسطین حل کیے بغیر عالمی امن مشکل

9:16 - August 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506459
بین الاقوامی گروپ- انجمن دوستی فلسطین-بیلجیم کے سربراہ کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر عالمی امن مشکل نظر آتا ہے۔

ایکنا نیوز- فلسیطینی میڈیا کے مطابق سنیٹر پیرگالو جو انجمن دوستی فلسطین و بیلجیم کے سربراہ بھی ہے کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین پر عمل کیے بغیر بقائے باہمی مشکل ہے اور فلسطین کو بھی عالمی قوانین کے مطابق حل کرنا ہوگا ورنہ میڈل ایسٹ سمیت دنیا میں امن مشکل ہوگا۔

 

سنیٹر گیلو کا کہنا تھا کہ صھیونی اقدامات فلسطینی عوام کے خلاف تمام قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اس حوالے سے بروکسل میں عوامی عدالت کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں عدالتی حکم صادر کیے جاسکتے ہیں اور اس حکم کے بناء پر یورپی یونیورسٹیز اور عدالتوں میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ سال ۲۰۰۰ سے یورپ میں فلسطین حامی گروپوں کی سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں اور دنیا کے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کا حق چھینا ہے۔

 

 

انکا کہنا تھا: یورپ میں فلسطینی حامی انجمنوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے اکثر اراکین مختلف مواقعوں پر امریکہ اراکین کانگریس کو فلسطینی عوام کے حقوق پر تاکید کرتے ہیں۔

 

سنیٹر گالو نے ٹرمپ کے صدر بننے کو سانحہ اور فلسطینی عوام کے لیے مصیبت قرار دیا اور کہا کہ وہ سمجھتا ہے پیسے سے فلسطین کو خریدا جاسکتا ہے۔/

3832091

 

نظرات بینندگان
captcha