
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ«ioqas.org.sa، کے مطابق عالمی قرآن انجمن سے کے تعاون سے «ابوایوب انصاری» مرکز میں حفظ مکمل کرنے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
عالمی قرآنی انجمن کے ڈپٹی سیکریٹری شیخ خالد عبدالکافی کا کہنا تھا کہ مذکورہ تقریب عالمی اسلامی الاینس کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد بن عبدالکریم العیسی کی تاکید پر«ابوایوب انصاری» مرکز سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گیی ہے۔
بلغاریہ کے مفتی اعظم مصطفی حجمی ، دارالفتوی کونسل کے سربراہ استاد ودات احمد، مفتی اعظم کے معاون شیخ بیرعلی مومن، انجمن قرآن کے سربراہ جمال مصل، ،عالمی قرآن انجمن کے رکن استاد عبدالعزیز محمد، علما ، ایمہ مساجد اور دیگر اہم شخصیات تقریب میں شریک تھیں۔
تقریب کے آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ مقررین نے عالمی اسلامی الاینس اور عالمی انجمن قرآن کی کاوشوں کو سراہا ۔
مقررین نے حفظ اور تعلیمات قرآن کے معاشرے میں اثرات پر خطاب کرتے ہوئے جوانوں کی حوصلہ افزائی کو ضروری قرار دیا۔
مقررین نے حفاظ کو بھی قرآن سے مسلسل متمسک رہنے پر تاکید کی جبکہ حفاظ کو توصیفی اسناد اور شیلڈ دیے گیے۔/

