یہودی عبادت کے بھانے حرم ابراهیمی نمازیوں پر بند

IQNA

یہودی عبادت کے بھانے حرم ابراهیمی نمازیوں پر بند

8:54 - August 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506560
بین الاقوامی گروپ - اسرائیلی فورسز نے یہودی مراسم کے نام پر «الخلیل» میں حرم ابراھیمی کو دو دن کے لیے بند کردیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «خبرگزاری بحرین» کے مطبق الخلیل ادارہ اوقاف کے ترجمان «رائد مسوده» کا کہنا تھا: صھیونی فورسز نے یہودیوں کو ویلکم کرتے ہوئے مسلمانوں کو نماز کے لیے اندر جانے سے روک دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ صھیونی آباد کار حرم ابراهیمی کے صحن میں خیمے نصب کرکے بیٹھ گیے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ مسجد یا حرم شریف ابراهیمی شهر الخلیل میں واقع ہے اور مسجدالاقصی کے بعد فلسطین میں دوسری اہم جگہ شمار کی جاتی ہے۔

 

حضرت ابراهیم خلیل الله(ع) کے زمانے سے منسوب اس مسجد میں دنیا بھر سے لوگ زیارت کے لیے آتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ حضرت ابراھیم کو اس مسجد میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

 

مسجد میں مختلف گنبدیں موجود ہیں جنکو حضرت ابراهیم(ع) انکی اہلیہ حضرت ساره، اسحاق(ع)، اسماعیل(ع)، یعقوب(ع) اور یوسف(ع) اور انکی زوجات سے منسوب قرار دیا جاتا ہے۔/

3838495

نظرات بینندگان
captcha