سعودی عرب: ٹرین اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی

IQNA

سعودی عرب: ٹرین اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی

10:09 - September 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506689
بین الاقوامی گروپ-مکہ اور مدینہ کے درمیان چلنے والی تیز رفتار حرمین ایکسپریس کے جدہ میں قائم اسٹیشن میں خوفناک آگ لگنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکنا نیوز- رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں ہائی اسپیڈ ٹرین کے اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

حرمین ہائی اسپیڈ ریل کے حکام نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ’اسٹیشن میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے آگ لگی‘۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آتشزدگی کے باعث اسٹیشن سے نکلنے والا دھواں جدہ شہر کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

 

سعودی سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ ’فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے کی پوری کوشش کررہا ہے اور اب تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے مکہ اور مدینہ کو ملانے والی 7.87 ارب ڈالر مالیت کی تیز رفتار ریل حرمین ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا۔

3845829

نظرات بینندگان
captcha