IQNA

9:33 - October 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506723
بین الاقوامی گروپ- مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد نجف کی صورتحال معمول پر آچکی ہے اور مظاہرے ختم کردیے گیے۔

ایکنا نیوز- العین الاخباریہ نیوز کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کے نمایندے اور مظاہرین رہنماوں میں مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

 

کامیاب مذاکرات کے بعد عراق کے وزیراعظم ہاوس سے بیان میں کہا گیا کہ تمام مظاہرے ختم کردیے گیے ہیں اور صورتحال مکمل طور پر معمول پر آچکی ہے۔

 

حکام کے مطابق  ذی‌قار میں بھی مظاہرین سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد امن قایم ہوچکا ہے۔

مظاہروں کے بعد جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ وغیرہ بھی بحال کیا جارہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ نجف سمیت چند دیگر شہروں میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہروں کے بعد چند علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔/

3848199

نام:
ایمیل:
* رایے: