IQNA

14:21 - October 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506741
بین الاقوامی گروپ: اپنے ایران کے دورہ کے بعد وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ تہران اور ریاض میں کشیدگی کم کرانے کا مشن، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ ایران کے بعد کل منگل کو سعودی عرب جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ریاض دورے کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ جب تک پاکستان سعودی و امریکی بلاک کا حصہ ہے تب تک یہ محض پیغام رساں کا کام ہی کرسکتا ہے۔
نام:
ایمیل:
* رایے: