کربلائے معلی جانے کے لئے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں بہتر فیصد اضافہ

IQNA

کربلائے معلی جانے کے لئے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں بہتر فیصد اضافہ

8:57 - October 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506771
بین الاقوامی گروپ: ایران کےجنوب مشرقی بارڈر میر جاوہ سے کربلائے معلی جانے کے لئے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں بہتر فیصد اضافہ ہوا ہے.
ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ راہداری کے سربراہ ایوب کرد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تیئیس اگست سے انیس اکتوبر تک میرجاوہ بارڈر سے ایک لاکھ نو ہزار آٹھ سو ترپن پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوئے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق باون ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین بسوں کے ذریعے اور ستاون ہزار چار سو سے زیادہ زائرین پیدل چل کر میر جاوہ بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے۔ ایوب کرد نے بتایا کہ ان زائرین کو ایک ہزار تین سو چھے ایرانی بسوں کے ذریعے کربلا جانے کے لئے ایران کی مغربی سرحدوں تک پہنچایا گیا۔
 
اس سال اربعین حسینی کے موقع پر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک ہونے والے ملین مارچ میں دنیا کے مختلف ممالک کے اٹھارہ ملین سے زیادہ زائرین نے شرکت کی ۔
نظرات بینندگان
captcha