IQNA

8:59 - October 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506775
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ میں کنٹینر سے ہونے والی برآمد لاشوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق تارکین وطن سے ہے۔
ایکنا نیوز- سحر ٹی وی کے مطابق برطانیہ کی کاونٹی ایسیکس میں بلغاریہ سے آنے والی ٹرالر کے کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
 
برطانوی میڈیا کے مطابق ان افراد کے قتل کے شبہے میں شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 
ذرائع کے مطابق لگتا ہے کہ بلغاریہ سے کنٹینر لانے والا ٹرالر 19 اکتوبر کو برطانیہ میں داخل ہوا تھا، جبکہ پولیس مبینہ قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تاہم اس میں وقت لگ سکتا ہے۔
نام:
ایمیل:
* رایے: