IQNA

10:50 - October 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506790
بین الاقوامی گروپ- امریکی حکام نے ابوبکر بغدادی کی موت کا دعوی کردیا

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق ادلب میں آٹھ امریکی جنگی ہیلی کاپٹروں کے آپریشن میں بغدادی کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے کہا جاتا ہے کہ ادلب کے باریشا گاوں میں مذکورہ آپریشن انجام دیا گیا ہے۔

 

باریشا گاوں کو دہشت گرد گروپس انصار التوحید اور حراس الدین جو القاعدہ سے وابستہ ہے کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

 

 

کہا جاتا ہے کہ شامی زرایع نے تصدیق کے بعد ایرانی حکام کو البغدادی کی موت کے حوالے سے تصدیقی خبر جاری کی ہے اور عراقی میڈیا میں بھی انکی موت کی تائید کی جاتی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق گھیراو پر ابوبکر البغدادی نے خودکش جیکٹ کے ساتھ خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

 

نیوزویک میگزین کے مطابق فورسز نے البغدادی کے ٹھکانے پر حملہ کیا جہاں انکے ساتھ انکی دو اہلیہ بھی ہلاک ہوچکی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق انکی ہلاکت کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ نے انکی موت کا جایزہ لیا جارہا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے فائنل اطلاع جاری کی جائے گی۔/

3852821

نام:
ایمیل:
* رایے: