کربلا افواہوں کی زد پر / حرم کی تعطیلی کی خبر بے بنیاد قرار

IQNA

کربلا افواہوں کی زد پر / حرم کی تعطیلی کی خبر بے بنیاد قرار

7:52 - October 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506796
بین الاقوامی گروپ- کربلا میں پولیس نے ہلاکتوں کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق کربلا پولیس نے مظاہروں میں ہلاکتوں کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہویے واضح کیا کہ حالیہ مظاہروں میں ہلاکتوں کی خبر درست نہیں۔

 

بیان میں واضح کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور افواہوں کا سلسلہ دشمن کی جانب سے چلایا جارہا ہے اور عوام اس حوالے سے ہوشیار رہیں۔

 

گذشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر کربلا مظاہروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔

 

آستانہ حسینی کے مطابق روضہ امام حسین(ع) کے متولی نے بیان میں کہا ہے کہ صورتحال نارمل ہے اور روضہ کی تعطیلی کی خبریں درست نہیں اور روضوں کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مظاہروں کے مقامات روضہ سے کافی فاصلے پر ہیں تاہم دشمنوں کی جانب سے بے بنیاد تبلیغات کا سلسلہ جاری ہے اور انکا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنا ہے۔

 

العبایچی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ وہ خبروں کو تصدیق کے بعد آگے چلائے۔


قابل ذکر ہے کہ مظاہروں کے بعد پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ روضہ امام حسین و حضرت عباس (علیهما السلام) کو زائرین کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کربلا کے گورنر  نصیف الخطابی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جعلی ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


انہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ عوام سے نرمی سے پیش آئے اور لوگ بھی دشمنوں کی چالوں سے ہوشیار رہیں۔

 


نصیف الخطابی نے کہا کہ گرفتار افراد کو جرم کے باوجود مختلف علاقوں میں آزاد کیا جارہا ہے۔/

3853194

نظرات بینندگان
captcha