IQNA

8:40 - October 31, 2019
خبر کا کوڈ: 3506799
بین الاقوامی گروپ: بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے گرمکاں میں نامعلوم افراد نے نجی اسکول کو نذر آتش کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے آگ لگانے سے اسکول کے 3 کمرے جل کر راکھ ہو گئے اور اس میں موجود فرنیچر سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم شدت پسندوں نے بچیوں کے ایک سکول کو نذر آتش کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں سکول کے تین کمرے جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے گرمکاں میں نامعلوم افراد نے نجی اسکول کو نذر آتش کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے آگ لگانے سے اسکول کے 3 کمرے جل کر راکھ ہو گئے اور اس میں موجود فرنیچر سمیت دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گذشتہ شب پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
نام:
ایمیل:
* رایے: