حشد الشعبی نے مظاہرے میں نام کے استعمال پر خبردار کردیا

IQNA

حشد الشعبی نے مظاہرے میں نام کے استعمال پر خبردار کردیا

7:47 - November 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506810
بین الاقوامی گروپ- حشد الشعبی نے بیان میں انتباہ کیا ہے کہ انکے نام سے استفادہ نہ کیا جائے اور انکا موقف صرف انکی ویب سائٹ سے بیان ہوگا۔

ایکنا نیوز-  السومریه نیوز کے مطابق رضا کار فورس حشد الشعبی نے ایک بیان جاری کیا ہے جسمیں کہا گیا کہ بعض مظاہروں میں انکے نام سے منسوب نعرے لگائے جاتے ہیں جو درست نہیں اور انکا موقف صرف انکی آفیشل ویب سائٹ سے بیان کیا جائےگا۔

 

بیان میں مظاہرین کے حقوق کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور پرامن طریقے سے حقوق کے حل پر تاکید کی گیی ہے ، انکا کہنا تھا کہ حشد الشعبی عراق کی سالمیت اور داعش کی واپسی کے مقابلے میں مکمل طور پر آمادہ ہے۔

 

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ انکے موقف کے انکی جاری کردی رسمی بیان سے اخذ کیا جائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے۔/

3854103

نظرات بینندگان
captcha