افغانستان میں خانہ جنگی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، منیر اکرم

IQNA

افغانستان میں خانہ جنگی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، منیر اکرم

9:16 - November 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506909
بین ا لاقوامی گروپ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو ایک ایسے وقت میں طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب دونوں فریقین طویل عرصے تک مذاکرات کے بعد کئی نکات پر متفق ہوچکے تھے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان میں خانہ جنگی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، پاکستان افغان امن کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکراتی عمل میں ہے، امید ہے طالبان امریکا مذاکراتی عمل بھی جلد شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مصالحتی کوششوں کی امریکا سمیت دنیا نے تعریف کی۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے تمام علاقائی طاقتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان افغانستان میں قیام امن کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

 

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ 19 اکتوبر کو ایک ایسے وقت میں طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب دونوں فریقین طویل عرصے تک مذاکرات کے بعد کئی نکات پر متفق ہوچکے تھے اور حتمی معاہدے کا عندیہ دیا جا چکا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ- طالبان مذاکرات کے معطل ہونے کے بعد سے طالبان وفد دو بار ایران کا دورہ کرچکا ہے جہاں افغانستان سے بیرونی افواج کے انخلاء پر زور دیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha