آیت اللہ سیستانی کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے۔ رکن پارلیمنٹ

IQNA

آیت اللہ سیستانی کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے۔ رکن پارلیمنٹ

7:38 - November 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3506912
بین الاقوامی گروپ- دینی مرجعیت کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیستانی پر ہم جان قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے احمد الاسدی نے دینی مرجعیت کے دفاع کو لازم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دیا جائےگا اور دینی مرجعیت پر ہم جان قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ہم شرپسندوں اور دہشت گردوں کو عراقی عوام کے پرامن مظآہروں کو منحرف کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الاسدی نے کہا کہ ہم دینی مرجع کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

اس سے قبل مہدی المہندس نے کہا کہ عراق کی رضاکار فورس ( حشد الشعبی )  آیت اللہ سیستانی کے تحت امر فورس ہے اور ہم اپنے دینی مرجع کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ عراق میں امریکہ اور سعودی عرب نواز شرپسندوں نے ایرانی قونصلخانہ پر حملے کے بعد آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha