سعودی عرب؛ تحریف قرآن پر شدید اعتراضات

IQNA

سعودی عرب؛ تحریف قرآن پر شدید اعتراضات

8:15 - January 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3507166
بین الاقوامی گروپ- عبری زبان میں ترجمہ شدہ نسخے میں تحریفات پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «عربی 21» کے مطباق سعودی عرب میں عبری زبان والے ترجمے کے ساتھ قرآن مجید ملک فھد پبلیکشن کے تعاون سے شایع اور انٹرنیٹ سائٹ پر شایع کیا گیا ہے جسمیں ۳۰۰ غلطیاں یا تحریفات موجود ہیں۔

اس ترجمے میں «هیکل سلیمان» کو «مسجدالاقصی» کی جگہ لکھا گیا ہے جو یہودی تاریخ و عقیدے کی حمایت کے مترادف ہے۔

 

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر اعتراضات کا طوفان برپا ہوا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا ترجمہ جو صھیونی خوشنودی کے لیے انجام دیا گیا ہے اور جو اسلامی عقیدے کے مخالف اور یہودی روایات و عقیدے سے ہم آہنگ ہیں اسکی کیا اہمیت ہے؟

 

قابل ذکر ہے کہ مدینہ منورہ کے «ملک فهد» پبلیکشن سے شایع شدہ اس نسخے کو مقبوضہ علاقوں کے ایک مترجم

«اسعد نمر بصول»، نے عبری زبان میں ترجمہ کیا ہے۔

 

علاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ دیگر غلطیوں میں  ترجمه آیت ۷ سوره مبارکه اسراء «فإذا جاء وعد الآخرة ليسوؤوا وجوهكم وليدخلوا المسجد كما دخلوه أول مرة» ہے جہاں «مسجدالاقصی» کے ترجمے میں «هیکل» لکھا گیا ہے۔

 

 
اس مسئلے پر سوشل میڈیا میں اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ اسلامی ممالک آگے بڑھیں او سعودی جو صھیونی خوشنودی کے لیے قرآن بھی تحریف کرسکتا ہے کو روک دیں جو اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کے لیے سب کچھ کررہا ہے اور اسی طرح حرمین کے انتظامات سنبھالنے کے لیے بین الاقوامی طور پر معاملات کو اسلامی ممالک کے زریعے سے کنڑول کیا جائے۔/

3874483

نظرات بینندگان
captcha