
ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے نئے امن منصوبے میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا۔ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور اسے اسرائیل کے حوالے کرنا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
ترک صدر نے باالخصوص اس حوالے سے اس منصوبے پر کڑی نکتہ چینی کی جس میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کو کہا گیا ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے پلان کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایسا کہنا فضول اور گستاخانہ ہے کہ ہم تمھیں کچھ دیں گے تم یہ جگہ چھوڈ دو۔/