IQNA

7:37 - February 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507239
بین الاقوامی گروپ- شیخ اکرم الکعبی نے انتقام کے لیے الٹی گنتی شروع ہونے کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق عراق کی نُجَباء کے جنرل سیکریٹری نے ایران میں شہدائے مقاومت کے چہلم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

 

شیخ «اکرم الکعبی» نے انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کیا اور عراق کے حوالے سے خطاب کیا۔

 

انہوں نے ایران اور شہید سلیمانی کے تعاون اور امداد کا زکر کیا اور کہا کہ انکے خون کا کمترین بدلہ یہ ہے کہ عراق کو انکے وجود سے پاک کیا جائے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عراق کو ایران سے جوڑ کر عوام کو گمراہ کرنے اور سازش پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ ایک دن قاسم مجھ سے کہہ رہا تھا کہ یہ امریکی کسقدر بے شرم ہیں مجھے پیغام بھیجا ہے کہ اگر مال غنیمت برابر تقسیم کی جائے تو ہمارا کوئی مسلہ نہیں صرف ہماری راہ میں رکاوٹ نہ بنے!»

 

انکا کہنا تھا کہ سلیمانی نے کہا کہ مجھے شرم محسوس ہوئی کہ انکا جواب دیتا لیکن میں نے سوچا کہ انکا مضبوط جواب ضروری ہے میں نے پیغام بھیجا کہ ہم اپنے عقیدے اور مقدسات کے دفاع کے لیے معاملے نہیں کرتے ہم مضبوط عراق چاہتے ہیں اور تمھیں یہاں کے وسایل کی لالچ ہے تمھاری کوئی حیثیت نہیں.»

 

اکرم الکعبی نے کہا کہ ہم نے غسل شہادت کرلیا ہے اور ہم نے تمام اوپن مراکز بند کردیے ہیں اور ہم واضح اور بھرپور انتقام لیں گے اور اسکو مردانہ وار قبول بھی کریں گے۔

 

الکعبی نے کہا کہ کانٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے اور ہم ہر آن «عین‌الاسد«، «کی‌وان»، «التاجی»، «المطار»، «ساذر» کے اڈوں پر کو بغور ریکی کررہے ہیں۔

 

انکا کہنا کہ پارلیمنٹ نے قرارداد اور عوام نے مظاہروں میں امریکی انخلا کو مطالبہ کردیا اب ہم ذلت کے ساتھ انکو طاقت سے باہر کردیں گے۔

 

نُجَباء کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور گوریلا جنگ کے لیے تیار ہوچکے ہیں جو آخر تک جاری رہے گی۔

 

شیخ اکرم الکعبی کا کہنا تھا کہ اب ہم دفاعی حکمت عملی سے نکل کر آفنسیو حکمت عملی پر عمل کے لیے تیار ہے ، عراق سرزمین حسین بن علی علیه‌السلام اور باطل سے حق کی جنگ کی زمین ہے ہم امریکیوں کو نکال کر دم لیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وہ موت سے فرار چاہتے ہیں اور ہم شہادت کے طلبگار ۔ ہم یا شہید ہوں گے یا فاتح !

 

انہوں نے امریکہ فورس کو خطاب میں کہا کہ اپنی زمین پر لوٹ جاو ورنہ یاد رکھو ہم تمھاری شہ رگ سے بھی زیادہ تمھارے قریب ہیں اور ہر لمحہ تمھیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

شیخ اکرم الکعبی نے ٹرمپ معاملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پورے علاقے میں بد امنی امریکی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔

 

قابل ذکر ہے شہدائے مقاومت کے چہلم کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جسمیں بڑی تعداد میں افیسران اور فوجی حکام شریک تھے۔/

3878723

نام:
ایمیل:
* رایے: