
عراقی نیوز ایجنسی «السومریه نیوز» کے مطابق عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی نے ایک خصوصی نشست میں شهید ابومهدی المهندس کی جانشینی کے لیے«ابوفدک المحمداوی» کو نامزد کردیا۔
حشد الشعبی کے سنئیر رکن «ابوعلی البصری» کا کہنا تھا: تنظیم میں غور و مشورے کے بعد شهید ابومهدی المهندس کی جانشینی کے لیے «ابوفدک المحمداوی» کو مقرر کیا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد عراقی جواینٹ چیف آف اسٹاف بھی رضا مندی کا اعلان کریں گے۔
ابومهدی المهندس، کو بغداد ائیرپورٹ پر سردار قاسم سلیمانی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ امریکی حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔
«المیادین» نے انکے جانشین کو بہترین کمانڈر قرار دیا ہے۔
خبررساں ادارے «الاخباریه» نے بھی ابوفدک یا عبدالعزیز المحمداوی کو بہترین کمانڈر اور «قاسم سلیمانی»، کا دوست قرار دیتے ہوئے انکی خدمات اور تجربوں کو بہترین شمار کیا ہے۔/