عمان؛ قرآنی اساتذہ کے لئے کورس کا انعقاد

IQNA

عمان؛ قرآنی اساتذہ کے لئے کورس کا انعقاد

8:32 - February 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507274
تہران[ایکنا] عمان کے شهر «السیب» میں منعقدہ کورس میں نوصوبوں کے ۷۴ اساتذہ شریک ہیں۔

عمانی اخبار روزنامه «الوطن» کے مطابق قرآنی کورس السیب شہر کے علاقے«الخوض» کی جامع مسجد «شیخ محمد بن عمیر الهنایی» میں گذشتہ روز شروع ہوچکا ہے جسمیں وزارت اوقاف کی ۷۴ خواتین قرآنی اساتذہ شریک ہیں۔

 

وزارت اوقاف کے قرآنی امور کے ماہر شیخ محمدعلی البهنساوی اس کورس میں لیکچر دیں رہے ہیں۔

 

السیب شہر کے قرآنی امور کے سربراہ سالم بن‌محمد العامری، کا اس بارے میں کہنا تھا: مذکورہ کورس چوتھا قرآنی کورس ہے جسمیں عمان کے مختلف صوبوں سے ۷۴ خواتین اساتذہ شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ کورس خواتین کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور اس کورس کے بعد مردوں کے لیے کورس منعقد ہوگا۔

 

العامری کا مزید کہنا تھا: السیب میں منعقدہ کورس کا مقصد قرآنی مھارت میں اضافہ،صوت و لحن کے اصول سے آشنا کرانا اور قرآنی شعبے کی تقویت ہے۔/

3880894

نظرات بینندگان
captcha