
ریپبلک ورلڈ کے مطابق سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے عمرہ بند کردیا گیا ہے جس سے ہزاروں عمرہ زائرین کے لیے مسائل پیدا ہوچکے ہیں جنہوں نے ویزا لیا تھا۔
ان دنوں بھی ہزاروں زائرین روزانہ عمرہ بجا لانے میں مصروف ہیں اور روزانہ چار بار مسجد الحرام کو اسپرے کیا جاتا ہے جبکہ انتظامیہ کے مطابق تمام فرش اور دیگر وسایل کو بھی روزانہ اینٹی وائرس اسپرے سے صاف کیا جاتا ہے۔
اکثر زائرین مسجدالحرام میں آتے ہوئے ماسک لگا کر آتے ہیں اور اطراف کی دکانوں میں ماسک فروخت کیے جاتے ہیں۔
عمرے پر پابندی سے اکثر اطراف کی دکانوں کی رونقیں ماند پڑگئیں ہیں جبکہ سعودیہ نے کہا ہے کہ پابندی عارضی ہے تاہم دوبارہ پابندی ہٹانے کے حوالے سے اب تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔/