
اناطولیہ نیوز کے مطابق ماهاتیر محمد نے « فلسطین بین الاقوامی کانفرنس» سے خطاب میں کہا: جب صھیونی رژیم کے ہاتھوں قتل عام کی بات ہوتی ہے تو بڑی طاقتیں اپنے اختیارات استعمال نہیں کرتیں۔
انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ملایشیاء تمام ممالک کے ساتھ دوستی چاہتا ہے مگر جب فلسطین پر ظلم ہو تو وہ صدائے احتجاج بلند کرتا رہے گا۔
ملایشین قایم مقام وزیراعظم کا کہنا تھا: فلسطین کے حوالے سے ہماری پالیسی نہیں بدلے گی اور ہمیشہ انکی حمایت کرتے رہیں گے۔/