
فرنچ خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ «جوزف بورل»، نے کہا کہ شام کی صورتحال پر یورپی یونین کی ہنگامی نشست اسی ہفتے کو منعقد ہوگی جسمیں اس کے اثرات سے یورپ میں پیدا ہونے والے مسایل کا جایزہ لیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا: ادلب میں شدید جنگ، دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے اثرات علاقائی سطح پر اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یورپ کی کوشش ہوگی کہ اس عظیم انسانی بحران کے حوالے سے کردار ادا کریں اور میں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزراء خارجہ سطح پر ہنگامی نشست اسی ہفتے کو منعقد کی جائے۔/