
الجزیره نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کرونا موجودگی کی تائید کردی۔
سعودی وزارت صحت نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ شخص ایران سے بحرین اور وہاں سے سعودی آیا ہے. مذکورہ فرد سے ملنے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
تیونس میں بھی کرونا موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے اور وزیر صحت
عبداللطیف المکی کا کہنا ہے کہ ۴۰ ساله شخص گذشتہ ہفتے کو اٹلی سے یہاں آیا ہے۔
اردن کی وزارت صحت نے بھی کرونا موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص اٹلی سے یہاں پہنچا ہے. وزیر صحت سعد جابرکے مطابق مذکورہ شخص کے رشتہ داروں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔
نایجیریا جہاں گذشتہ ہفتے کو کرونا کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی تھی یہاں مذکورہ شخص اور دیگر ۵۸ افراد اٹلی سے آئے شخص سے ملنے کی وجہ سے کرونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
قطر نے بھی مزید افراد کی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بیمار افراد ک تعداد ۷ تک پہنچ چکی ہے۔
برطانیہ میں کرونا بیماروں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے اور وزیراعظم بوریس جانسن، نے اقدامات میں اضافے کی تاکید کی ہے۔
اب تک یورپ میں دو هزار ۱۹۹ کرونا میں مبتلا اور ۳۸ دیگر ہلاک ہوچکے ہیں جنکی اکثریت اٹلی سے تعلق رکھتی ہے۔/