اربیل کے کلیساوں کے پروگرام ملتوی

IQNA

اربیل کے کلیساوں کے پروگرام ملتوی

8:33 - March 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507315
تہران(ایکنا) اربیل کے گورنر نے کرونا کی عدم موجودگی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تمام غم و شادی کی تقریبات منسوخ کی گئی ہیں۔

کردپریس،کے مطابق اربیل کے گورنر «فرصت صوفی» نے تاکید کی ہے کہ اب تک صوبے میں کسی کرونا بیمار کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے پیش اگلے اطلاع تک تمام اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں۔

 

فیصلے کے مطابق عراق کے شہروں  اربیل، سلیمانیه، حلبچه اور دهوک میں تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

کرد عالم دین «علی قره‌داغی» نے کہا کہ اسلامی احکامات کے مطابق جان کے خطرے کے پیش نظر مساجد میں دعاوں اور نماز جماعت منسوخ کی جاسکتی ہے۔

 

اربیل وزارت صحت کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے  ۱ هزار ۹۵ افراد کو قرنطینے میں رکھ دیا گیا ہے اور تصدیق کے بعد انکو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

 

کردستان میں وزارت صحت نے ۴ افراد میں کرونا ٹیسٹ کا نتجہ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔/

3882756

نظرات بینندگان
captcha