عرب امارات؛ «قاسمیه ایوارڈ» کینسل کردیا گیا

IQNA

عرب امارات؛ «قاسمیه ایوارڈ» کینسل کردیا گیا

6:37 - March 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507383
تہران( ایکنا) کرونا نے چھٹا قاسمیہ قرآنی ایوارڈ کینسل کروا دیا۔

عرب امارات کی «القاسمیه» یونیورسٹی میں ہونے والے  قرآن کریم و سنت نبوی «القاسمیه ایوارڈ» کو کرونا کے خوف سے کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

القاسمیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر«رشاد سالم» کا کہنا تھا: صحت کے اصولون کو مدنظر رکھتے ہوئے کرونا سے بچاو کی خاطر چھٹے قر آن وسنت قاسمیہ ایوارڈ سال ۲۰۲۰ کو کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا: دیگر ممالک میں کرونا کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقابلے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

مذکورہ مقابلہ ہرسال «حفظ قرآن» اور «سنت نبوی» میں اماراتی طلبا اور دیگر ممالک کے طلبا کے درمیان منعقد کیا جاتا ہے۔

 

حفظ کامل قرآن، حفظ ۲۰ پارے، حفظ ۱۰ پارے، حفظ ۵ پارے اور سنت نبوی کے حوالے سے کیٹگریز شامل ہیں۔/

3885116

نظرات بینندگان
captcha