عبدالملک الحوثی: یمنی قوم کی اسقامت نے رنگ دکھا دیا

IQNA

عبدالملک الحوثی: یمنی قوم کی اسقامت نے رنگ دکھا دیا

9:16 - March 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507426
تہران( ایکنا) انصاراللہ رھنما کا کہنا تھا کہ پانچ سال جنگ کے دوران دشمن کو سخت ترین شکستوں سے دوچار ہونا پڑا۔

انصار اللہ رھنما عبد المالک الحوثی نے پانچ سال جنگ میں استقامت کے حوالے سے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔

 

الحوثی نے غاصب دشمنوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا: جنگ میں مجاہدین نے ثابت کیا کہ وہ ہر میدان میں فاتح ہیں۔

 

انصارلله رھنما نے کہا کہ ہماری سرزمین پر قبضے کے لیے غاصب دشمن نے وحشی ترین طریقوں سے استفادہ کیا اور ہر طرح کے اسلحے ھم پر آزمائے گیے۔

 

انکا کہنا تھا: بڑی طاقتوں نے پر طرح سے دشمن کی مدد کی مگر سعودی اتحاد کو شکست سے نہ بچا سکی اور انکو عبرت لینے کی ضرورت ہے۔

 

الحوثی کا کہنا تھا کہ ہم خدا پر توکل سے ہر طرح کی سازش کا مقابلہ کریں گے اور دشمن ایک حقیقی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔

 

انصارالله نے کہا کہ دشمن ھمارے نام و نشان مٹانے کے درپے تھے مگر شدید اقتصادی مشکلات کے باوجود آج بھی ہم سربکف و سربلند کھڑے ہیں۔

 

الحوثی کا کہنا تھا: دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ مزید ظلم سے بھی وہ ہمیں کسی طرح جھکانے پر قادر نہیں۔/

3887572

نظرات بینندگان
captcha