
رپورٹ کے مطابق معروف سعودی قاری قرآن ابوبکر الشاطری کے قریبی علما اور امام جماعت کے مطابق برطانیہ سے واپسی پر انکا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
کویتی مسجد کے امام «عبدالعزیز النفیس» نے ٹوئٹ کیا ہے: «میرے گرانقدر بھائی، شیخ ابوبکر الشاطری جو برطانیہ سے واپسی پر کرونا میں گرفتار ہوچکا ہے دعا کرے. خداوندا! اسکو شفا دے. یا ارحم الراحمین.»
انکا مزید کہنا تھا: «میں اس کے ساتھ ہمسفر تھا اور ہم نے دس دن اکٹھے گزاریں. خدا کی قسم ایک رات بھی انہوں نے نماز شب اور قرآن ترک نہیں کیا.»
سوشل میڈیا کے مطابق الشاطری نے بھی دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شیخ شاطری، سعودی کے جوان قرآء میں شمار ہوتا ہے اور انکی تلاوت سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔
سال ۱۹۸۰ کو جدہ میں پیدا ہونے والے قاری اس وقت جامع مسجد «الفرقان» کے امام اور خطیب ہے اور اقتصاد کا طالب علم بھی ہے۔
الشاطری امامت کے علاوہ بڑے پروگراموں میں تلاوت بھی کرتے ہیں جبکہ مصر، جنوبی افریقہ، کویت اور بحرین وغیرہ کی اسلامی کانفرنسوں میں بھی تلاوت کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔/