عراق؛ امریکی سفارت خانے کی«عین الأسد» منتقلی/ عراقی فوجیوں کی ہلاکت

IQNA

عراق؛ امریکی سفارت خانے کی«عین الأسد» منتقلی/ عراقی فوجیوں کی ہلاکت

8:21 - April 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507460
تہران(ایکنا) سفارت خانے کی بغداد سے عین الاسد منتقلی کے علاوہ حشد الشعبی کا آپریشن جاری ہے۔

ایک اعلی عراقی سیکورٹی مقام کا کہنا ہے کہ امریکہ دیگر ممالک کی بھی حوصلہ افزائی کررہا ہے کہ وہ بغداد سے سفارت خانے عراقی شہر ھیت کے ہوائی اڈے «عین الاسد» میں منتقل کریں۔

 

عراق میں کورونا کے سائے میں  «عین الاسد» میں سفارت خانوں کی منتقلی کے حوالے سے مستحکم عمارتیں بنانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

کرکوک او رنینوا میں دھماکے

 

عراقی صوبہ «کرکوک» اور «نینوا»، میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے پانچ عراقی فوجی ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق عراقی کانوائے کو سڑک کنارے بم سے نشانہ بنایا گیا ہے جسمیں متعدد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

عراق تازہ ترین؛امریکی سفارت خانے کی«عین الأسد» منتقلی/ عراقی فوجیوں کی ہلاکت

 

رپورٹ کے مطابق بیرمهیدی گاوں جو الدبس کے علاقے میں واقع ہے یہاں پر کانوائے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

حشدالشعبی کا ڈیاله میں آپریشن

 

حشد الشعبی نے دوسری جانب ڈیالہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

عراق تازہ ترین؛امریکی سفارت خانے کی«عین الأسد» منتقلی/ عراقی فوجیوں کی ہلاکت

حشد الشعبی کے اعلان کے مطابق آپریشن میں بھاری سازوسامان اور اسلحوں کے ہمراہ کارروائی شروع کی گیی ہے۔

 

آپریشن کا مقصد علاقے میں داعش کے بقایے کا خاتمہ اور علاقے کو پرامن بنانا بتایا جاتا ہے۔/

3888835

نظرات بینندگان
captcha