IQNA

10:12 - May 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507596
تہران(ایکنا) سیٹلائٹ چینل پر تیرہویں «ان للمتقین مفازا» مقابلوں کی دسویں رات میں مختلف ممالک سے قرآء شریک تھے۔

الکوثرسیٹلائٹ چینل کے مطابق  تیرہواں سالانہ «ان للمتقین مفازا» قرآنی مقابلہ چینل پر جاری ہے۔

 

دنیا کے مختلف ممالک سے قرآء ٹیلفون یا اسکائپ پر لائیو تلاوت کرتے ہیں۔

 

قرآنی مقابلوں میں اسلامی ممالک جیسے ایران، مصر، شام، عراق، لبنان اورافغانستان سے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔

 

دسویں رات کے مقابلوں میں لیبیا کے قاری عباس سافار، عراق کے محمد ایوب، ایران کے قاری احسان ساختانلو اور آسٹریلیا کے قاری مصطفی علیمن شریک ہوئے۔

 

مذکورہ مقابلے ہر رات سعودی ٹایم کے مطابق ۲۲:۳۰ پر منعقد اور اگلے دن صبح ۹:۳۰ دوبارہ نشر کیے جاتے ہیں۔/

3896525

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: