سوئیزرلینڈ میں شب قدر کی مجالس

IQNA

سوئیزرلینڈ میں شب قدر کی مجالس

11:53 - May 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507632
تہران(ایکنا) اهل بیت (ع) اسلامی ثقافتی مرکز سوئزرلینڈ کے تعاون سے شهادت امام علی (ع) اور شب ہائے قدر کی مجالس آن لائن منعقد کی جارہی ہیں۔

شبھائے قدر اور شب  شهادت امام علی (ع) کی مناسبت سے مذکورہ مرکز میں ہر شب قدر کی رات مقامی وقت کے مطابق شام ۱۹ دعائے افتتاح  سے مجلس کا آغاز ہوگا اور مجلس سے شیخ عبید حسین اور دیگر علما کی مجالس عربی، فارسی اور اردو میں نشر ہوں گی۔

 

شب ہائے قدر میں ہر شب ۲۲:۳۰ کو شیخ عبید حسین، اعمال بھی بجا لانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

شب قدر کی پہلی مجلس گذشتہ رات منعقد ہوئِی جس میں دعائے افتتاح کے بعد شیخ عبید حسین نے شہادت وضربت  امام علی (ع) کے حوالے سے اردو میں خطاب کیا۔

 

 شب قدر کی دوسری مجلس میں دعائے افتتاح، دعائے کمیل اور شیخ ساداتی‌نژاد کی فارسی اور فرنچ زبان میں تقریر نشر ہوگی. رات ۲۲:۳۰ میں شیخ عبید حسین کے توسط سے اعمال بجا لائے جائیں گے۔

 

جمعے کو شام  سات بجے دعائے افتتاح اور شیخ سید خالد کی  عربی اور فرنچ زبان میں  شهادت امام علی اور قدر کے حوالے سے مجلس ہوگی۔

 

ہفتے کو سات بجے دعائے افتتاح اور شیخ عبید حسین کی عربی، فارسی اور اردو میں تقریر نشر ہوگی جبکہ رات ۲۲:۳۰ کے اعمال کا سلسلہ شروع ہوگا۔/

3898327

نظرات بینندگان
captcha