الجزایر کی وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں عوام سے کہا ہے کہ جایز نہیں کہ صلہ رحمی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلایا جائے اور لوگوں کو بیمار کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عید فطر کے دن ہر قسم کے میل ملاپ اور ہاتھ ملانے یا گلے لگنے سے گریز کریں اور مبارکبادی کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
الجزایر کی وزارت صحت نے تجویز دی ہے کہ وائرس کے پیش نظر عید فطر کے دن کرفیو نافذ کیا جائے۔
الجزایر میں حکومت کے مطابق اب تک کورونا کے مثبت کیسز ۶۶۲۹ ہوچکے ہیں اور ۵۳۶ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔/