IQNA

10:41 - May 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507660
تہران(ایکنا) انڈونیشین حکام نے سعودی سے کہا کہ حج ہونے نہ ہونے بارے واضح اعلان کریں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے عمرہ پر پابندی لگا دی ہے  تاہم حج کے حوالے سے اب تک واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ اس سال کیا حج ہوگا یا نہیں؟

 

انڈونیشیاء کی وزارت مذہبی امور نے مطالبہ کیا ہے کہ سعودیہ رمضان کے اختتام سے پہلے اس حوالے سے واضح موقف کا اعلان کریں۔

 

وزیر برائے مذہبی امور امان فتح الرحمان کا کہنا تھا: امید کرتے ہیں کہ سعودی حکام اس حوالے سے جلد از جلد لائیحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ انڈونیشیاء میں اب تک ہم نے حجاج سے کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔

 

انڈونیشیاء مسلم آبادی کے حوالے سے سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے اور اس سال یہاں سے ۲۳۱ هزار افراد نے حج کے لیے نام لکھوائے ہیں۔/

3900196

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: