IQNA

10:56 - May 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507665
تہران(ایکنا) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت سائنس کے کلینڈر کےمطابق اس بار ملک میں عیدالفطر 24 مئی ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار دلچسپ بات یہ ہےکہ پاکستان کے ساتھ تقریباً پوری دنیا میں ہی عیدالفطر24 مئی کو ہوگی جن میں انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک میں بھی عید الفطر 24 مئی کو منائی جائےگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کی کمیٹی میں وفاقی وزیر غلام سرور اور نور الحق کو بھی دعوت دی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ 23 مئی کو طلب کیا گیا ہے، پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں موصول کریں گی جس کے بعد ہی عیدالفطر کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

221984

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: