آذربائیجان کی لایبریری «سالیان» کو دو نادر قرآنی نسخوں کی کہانی؟ + تصاویر

IQNA

آذربائیجان کی لایبریری «سالیان» کو دو نادر قرآنی نسخوں کی کہانی؟ + تصاویر

9:59 - May 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3507691
تہران(ایکنا)۲۵۰ سالہ نادر قلمی قرآنی نسخے شهر سالیان کی لایبریری میں موجود ہیں۔

جمہوری آذربائیجان کے شهر ساليان کی مرکزی لائبریری جسکو «نظامی گنجوی» کے نام سے جانا جاتا ہے نادر تاریخی کتابوں کا خزانہ ہے۔

 

اس خوبصورت کتابخانے میں  ۶۹ بہترین ڈکشنریاں، متعدد دایرة المعارف اور دیگر علمی و اسلامی کتابیں موجود ہیں۔

 

تین سال قبل دو نایاب قلمی نسخے جنکی تاریخ ۲۵۰ سال پرانی ہے اور  شیخ احمد سالیانی، تیسرے شیخ الاسلام قفقاز کے توسط سے اس کتابخانے کو تحفے میں پیش کیا گیا۔

 

شیخ احمد سالیانی نے سال ۱۸۶۵ میں ان نسخوں سے استفادہ کیا تھا اورسالیان کے معروف عالم دین «میر باقرآقا آقازاده» جنکو سال ۱۹۳۷ میں قفقاز میں شہید کیا گیا تھا انہوں نے ان نسخوں کو دفنایا تھا تاکہ محفوظ رہیں۔

 

چند سال قبل ایک تعیمراتی کام کے سلسلے میں کھودائی کے دوران سالیان میں ان نسخوں کو برآمد کیا گیا تھا اور سال ۲۰۱۷ میں ان نسخوں کو مذکورہ لایبریری کو وقف کیا گیا۔/

3901736

نظرات بینندگان
captcha