داعش لیڈر بارے اطلاع دینے والوں کو تین ملین ڈالر انعام ملے گا-امریکہ

IQNA

داعش لیڈر بارے اطلاع دینے والوں کو تین ملین ڈالر انعام ملے گا-امریکہ

10:02 - May 30, 2020
خبر کا کوڈ: 3507692
تہران(ایکنا) امریکہ نے غایب داعش لیڈر کی اطلاع دینے والوں کے لیے انعام مقرر کردیا۔

داعش کمانڈر اور خود ساختہ خلافت کے داعش ترجمان «محمد خضر موسی رمضان» جو فرار ہوچکا ہے کے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لیے امریکہ کی جانب سے تین ملین ڈالر انعام مقرر کیا گیا ہے۔

 خضر موسی رمضان معروف داعش ترجمان اردن کا باشندہ ہے جو دنیا بھر میں داعش کی تبلیغاتی مہم کے سربراہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 

امریکہ حکام کا کہنا ہے کہ  محمد خضر موسی رمضان داعش کے پروپیگنڈوں اور افراد کی بھرتی کے لیے مرکزی کردار جانا جاتا ہے۔

 

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ محمد خضر موسی رمضان داعش کے ظالمانہ کارروائیوں کی فلم بندی اور تشہیر کرکے دنیا بھی وحشت پھیلانے کا کام سر انجام دیتا تھا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ داعش رہنما وحشت و شدت پسندی کی ترویج کرکے اعتدال پسند افراد کو داعش سے باہر نکالنے پر مامور تھے اور خلاف ورزی پر افراد کو فوری طور پر قید کرتا تھا۔/

3901781

 

نظرات بینندگان
captcha